ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی حکومت کے سرکاری گؤشالے بدحال ،ملک میں گؤرکشکوں کوگائے کی فکر،سی پی ایم نے آئینہ دکھایا،56گائے کی اموات پراظہارِافسوس

بی جے پی حکومت کے سرکاری گؤشالے بدحال ،ملک میں گؤرکشکوں کوگائے کی فکر،سی پی ایم نے آئینہ دکھایا،56گائے کی اموات پراظہارِافسوس

Sun, 29 Jul 2018 12:02:31    S.O. News Service

نئی دہلی29جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہندستانی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم)کے سینئر لیڈر اتل کمار انجان نے راجدھانی میں دہلی میونسپل کارپوریشن کے تحت چلنے والی گؤ شالاوں میں56گایوں کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے نام نہاد گؤ رکشک کہاں ہیں جنہوں نے مودی حکومت کے چار برس کے دور اقتدار میں 140لوگوں کو پیٹ پیٹ کر کھل عام قتل کردیا۔

اکھل بھارتیہ کسان سبھا کے قومی جنرل سکریٹری مسٹر انجان نے آج ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت کی ناک کے نیچے گایوں کی موت ہورہی ہے۔راجستھان میں چھ مہینہ پہلے سرکاری گؤشالاوں میں 400گایوں کی دیکھ بھال کی کمی کے سبب موت ہوگئی جبکہ وہاں کی حکومت گؤ رکشا کے نام پر شراب کی فروخت اور زمین و مکانات کی رجسٹری میں فاضل ٹیکس لگاکر اربوں روپے کماتی ہے لیکن وسندھرا رائے حکومت نے اس کا کوئی حساب نہیں دیا۔


Share: